health & FoodPakistan

گلاب دیوی ہسپتال میں مریض کے لواحقین اور طبی عملے کے درمیان مبینہ تصادم، دو خواتین زیرِ حراست

لاہور این ایل آئی)لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال کے امیرالدین وارڈ میں مریض کے لواحقین، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور تصادم کی ویڈیو سامنے آگئی۔لواحقین کا الزام ہے کہ مریض کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر آئی سی یو منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے پر انہیں مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ایک کمرے میں بند کر دیا گیا۔ لواحقین نے پیرامیڈیکل اسٹاف پر رشوت طلب کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کے سلسلے میں دو خواتین کو حراست میں لیا ہے اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج، فریقین کے بیانات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور کسی بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

 

جواب دیں