Pakistan
اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(این ایل آئی)وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا رواں مالی سال کے اختتام تک 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ترجیحی منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر” کی عوامی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اب تک 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد خاندانوں کو 284 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد جاری کیے جا چکے ہیں۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو پروگرام سے متعلق پھاٹا حکام نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر بلال یاسین نے بتایا کہ پنجاب میں پروگرام کے تحت ایک لاکھ 26 ہزار 239 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔