Pakistan

عوامی مسائل کے بروقت حل اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے گورننس ریفارمز ناگزیر ہوچکی ہیں۔ ابراہیم مراد

یو ایم ٹی کی تحقیقی کاوشیں اور قومی امور پر مکالمے کا فروغ قابلِ تحسین ہے، فواد حسن فواد

لاہور(این ایل آئی)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے صدر ابراہیم حسن مراد سے سابق وفاقی سیکرٹری فواد حسن فواد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں گورننس ریفارمز، حکومتی نظام کی بہتری اور مؤثر پالیسی سازی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ عوامی مسائل کے بروقت حل، معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے گورننس ریفارمز ناگزیر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت، جوابدہی اور قومی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات اور رکاوٹوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ابراہیم مراد نے کہا کہ مؤثر حکومتی نظام کے لیے ایسی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جو عوامی ضروریات کو پورا کرنے، اور انہیں خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ساتھ قومی اہمیت کے امور پر علمی مکالمے اور طلبہ کی فکری و پیشہ ورانہ تربیت کو بھی اہمیت دیتی ہے۔فواد حسن فواد نے گورننس ریفارمز کے حوالے سے یو ایم ٹی کی تحقیقی کاوشوں اور قومی اہمیت کے معاملات پر مکالمے کے فروغ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی نظام میں بہتری اور مؤثر پالیسی سازی کے لیے جامعات کی تحقیق اور علمی اقدامات قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب دیں