crimePakistan

ایس پی ریلوے ملتان امجد خان کا تھانہ ریلوے پولیس ساہیوال کا تفصیلی دورہ

ساہیوال (این ایل آئی) ایس پی ریلوے ملتان امجد خان نے تھانہ ریلوے پولیس ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تھانہ کے ریکارڈ، روزنامچہ اور پولیس اسلحہ کی چیکنگ کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ایس پی ریلوے نے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت چوکس رہیں اور کسی بھی بیرونی حملہ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہیں انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے پولیس کا اولین فرض ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں میں مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ مسافروں کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ باآسانی اور باحفاظت اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں ایس پی امجد خان نے ہدایت کی کہ اسٹیشن اور ٹرینوں میں مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں