PakistanPolitics
Trending

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کی تعیناتی کا حکم

اسلام آباد(این ایل آئی)خیبرپختونخوا میں سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔وفاق نے 11 اکتوبر کے ایمرجنسی اعلان کی مدت کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی اجازت دے دی جس کی روشنی میں آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں پاک فوج کےدستوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔کےپی میں پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کی جان ومال اور سرکاری تنصیبات کا تحفظ ہے۔حکم نامہ کے مطابق کےپی میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کی معاونت کرے گی، گورنر کےپی جی ایچ کیو کی مشاورت سے فوجی دستوں اور وسائل کی تعداد کا تعین کریں گے۔

جواب دیں