crime

ناجائز تعلقات کا شبہ

مسلح ملزمان کا حافظ محمد جمشید پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد

بہاولپور (این ایل آئی) ناجائز تعلقات کا شبہ، بہاولپور کی معروف فیملی سے تعلق رکھنے والے ڈنڈے سوٹوں سے مسلح ملزمان نے گزشتہ روز دن دہاڑے صبح 9 بجے بستی بندرہ کے رہائشی آرائیں والا چوک بہاولپور پر AJ پیکو سنٹر پر کام کرنے والے حافظ محمد جمشید کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغواء کرکے ملک فیض چنڑ کے آموں والے باغ میں لیجاکر برہنہ کرکے اور درخت سے باندھ کر جسم کے نازک حصوں سمیت دیگر حصوں پر ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کرتے رہے شور شرابہ چیخ و پکار پر گواہان تلاش کرتے ہوئے موقع پر آگئے انکی منت سماجت پر ملزمان مندرجہ ایف آئی آر نمبر 1258/26 مورخہ 10 اکتوبر بجرم 355/365 ت پ تھانہ صدر بہاولپور بلال ، ملازم ، نعمان سلمان ، نصیر، عبدالرحمان، شانی وغیرہ نے جان بخشی کی اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ صدر بہاولپور نے مضروب کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

جواب دیں