
اسلام آباد(این ایل آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کرا دی جاتی،ملاقات بہت چھوٹی چیزہے، مسئلہ دہشتگردی اور اُن ہزاروں افراد کا ہے جنہیں شہید کیا جا رہا ہے۔عطاتارڑ نے کہا کہ کے پی میں روز لاشیں گر رہی ہیں،کےپی حکومت دہشتگردی کیخلاف اونرشپ لے، کےپی کے عوام کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف لڑیں گے، ساڑھے 13 سال سے کےپی حکومت دہشتگردی کی حمایت یافتہ ہے، کےپی حکومت کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلانے سے کس نے روکا ہے؟ ہماری سہیل آفریدی سے بات نہیں بنی، وزیراعلیٰ کےپی اوران کی کابینہ کی جیب میں پیسے جا رہے ہیں، کےپی حکومت کی 13 سال سے چاندی لگی ہے،سہیل آفریدی نے اسے بڑھا دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مان جاتی تو اچھا ہوتا، پی ٹی آئی کو پاکستان سے زیادہ افغانستان عزیز ہے، ہم دہشتگردوں کو ختم کر کے رہیں گے،یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں، سہیل آفریدی کو ڈر تھا دہشتگردوں کو سپورٹ کرنا ان کی پالیسی ہے،لڑنا پڑ گیاتو، ایمرجنسی پرا بھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، ریاست کے پی حکومت کو کتنی مہلت دے سکتی ہے؟ کےپی حکومت دہشتگردی کا خاتمہ نہیں چاہتی، کےپی حکومت چاہتی ہے لاشیں گرتی رہیں،ان کی حکومت چلتی رہی۔ان کا کہناتھا کہ بیرسٹرگوہر اور علی ظفر وضع دار لوگ ہیں،اپنی بات پر کھڑے ہونیوالے ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی دہشتگردی کے سب سے بڑے سپورٹرہیں، دہشتگردی کے مسئلے پر مذاکرات میں ناکامی ہوئی، ملاقات کے معاملے پر مذاکرات ناکام نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی کاآئیڈیل بلڈپریشرہے، بانی پی ٹی آئی کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کے حوالے سے افواہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ہوئی، پی ٹی آئی اسلحہ سے لیس جتھے لے کرآرہی ہے، پی ٹی آئی والے کے پی میں ہی گھوم رہے ہیں، پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں پھڑکنے بھی نہیں دیا جائے گا۔