PakistanPolitics

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے

پشاور(این ایل آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں اُنھوں نے گورنر ہاٰؤس میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔محسن نقوی ایسے وقت میں پشاور پہنچے ہیں جب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی لانگ مارچ کی قیادت کے لیے لکی مروت پہنچ چکے ہیں، جہاں صوبے کے مختلف علاقوں سے تحریکِ انصاف کے کارکن جمع ہو رہے ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے مطابق تحریکِ انصاف کے ساتھ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں۔محسن نقوی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خدانخواستہ اگر کوئی جان گئی تو اس کے ذمے دار سہیل آفریدی ہوں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی جتھے کو کسی صورت اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

جواب دیں