PakistanPolitics

گورنر ہاؤس پشاور میں غیر معمولی سرگرمیاں شروع

پشاور (این ایل آئی)صوبے میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس پشاور میں غیر معمولی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، جبکہ انتظامی امور کو ہائی الرٹ پر منتقل کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔​ذرائع کے مطابق سیاسی بے یقینی اور اہم حکومتی مصروفات کے باعث گورنر ہاؤس کے تمام افسران اور اہلکاروں کا اسٹاف الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ موجودہ سیاسی ہلچل اور آئینی امور کے تناظر میں گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس یا ہنگامی فیصلے متوقع ہیں، جس کے پیش نظر عملے کو فوری طور پر اپنی ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

جواب دیں