PakistanSports

پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا

پشاور(این ایل آئی)پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی اور ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔عثمان وزیر نے تھائی لینڈ میں انڈونیشین باکسر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح کور کمانڈر پشاور، پاک فوج اور پولیس کے شہدا کے نام کی ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی جیت افواج پاکستان ، پولیس کے جوانوں اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کے نام کرتا ہوں۔عثمان وزیر کا کہناتھا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے،ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان بہت جلد کروں گا،پاکستان کے لیے اپنی 20ویں فائٹ بھی جیتنے کی کوشش کروں گا۔

جواب دیں