
لاہور(این ایل آئی)پاکستان مسلم لیگ ن ڈنمارک کے چیف پیٹرن مرزا رحمت اللہ بیگ نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر کیا اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وز یراعظم شہبازشریف نے شاندار اور زور دار طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جبکہ انڈیا پاکستان آبی تنازع پر وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی میں مدلل مقدمہ پیش کیا- یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینیوں کے حق میں پرزور آواز اٹھائی اور اسرائیل کی مذمت کی-وزیراعظم شہبازشریف نے ایران جنگ کے پرامن حل پر زور دیا وزیراعظم شہبازشریف نے الحرمین الشرفین کے تحفظ اور تقدس کو ریڈ لائن قرار دے کر امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی- وزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کو دنیا کے سامنے بخوبی اجاگر کیا-خطاب میں اقوام عالم کو مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا جیسے سنگین مسائل سے بھی آگاہ کیا-