Pakistan

سیاسی و سماجی شخصیت راجہ راشد اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور (این ایل آئی) سیاسی و سماجی شخصیت راجہ راشد اقبال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شادی کی تقریب میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کے ایڈمن راجہ نعیم سلطان نے خصوصی شرکت کی اور راجہ راشد اقبال کو شادی کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر راجہ نعیم سلطان سمیت دیگر معززین نے نئے جوڑے کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تقریب میں راجہ نوید سلطان، راجہ رزی سلطان، راجہ فرحان سلطان، راجہ جہانزیب، راجہ محفوظ، راجہ فیصل، راجہ اویس، راجہ زیان سلطان، راجہ نسیم یاسین سمیت دیگر عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے راجہ راشد اقبال کے لیے ازدواجی زندگی میں خوشیوں، محبت اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دی۔ شادی کی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں