Pakistan
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے جنوبی پنجاب کی پانچ جیلوں کے اچانک دورے
لاہور(این ایل آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے جنوبی پنجاب کی پانچ جیلوں کے اچانک دورے کیے۔
ڈسٹرکٹ جیل ملتان، سنٹرل جیل ملتان، جیل ملتان، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور، سنٹرل جیل بہاولپور اور ڈسٹرکٹ جیل بہاولپور کے دوروں کے دوران سکیورٹی انتظامات، مختلف بیرکس و بلاکس، خواتین و جوینائل وارڈز، جیل ہسپتال، اسیران کچن، زیرِ تعمیر کچن، کھانے کے معیار و مقررہ اسٹینڈرڈز، پرزن ویلفیئر سٹورز، ویٹنگ ایریاز، ملاقات و انٹرویو شیڈز اور ملاقات کے مکمل عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ کیمرہ کنٹرول روم، فیکٹری، ڈویلپمنٹ سکیمز اور دیگر انتظامی امور کا بھی معائنہ کیا گیا۔ افسران کو سکیورٹی، انتظامی اور فلاحی امور کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ بہاولپور میں پرزن ویلفیئر سٹور کا افتتاح بھی کیا گیا۔
