لاہور(این ایل آئی) پاکستان ہاکی کی تاریخ کے یادگار دن 9 ستمبر 1961 کی یاد تازہ کرنے کے لیے ڈیفنس ہاکی ارینا لاہور میں ڈیفنس ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک سنسنی خیز نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا۔

یہ دن پاکستان ہاکی کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جب قومی ٹیم نے اولمپک سطح پر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرکے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔اس تاریخی کامیابی کی یاد میں کھیلے جانے والے نمائشی میچ میں دو ٹیموں ڈاکٹر غلام رسول چودھری الیون اور بریگیڈیئر حمیدی الیون نے حصہ لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم بریگیڈیئر حمیدی الیون نے ڈاکٹر غلام رسول چودھری الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی میچ کے …
