World
سری نگر ایئرپورٹ پر انڈیگو کا طیارہ ڈاکنگ سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گیا
سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئرپورٹ پر ممبئی سے آنے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E-225 پارکنگ کے دوران ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں تقریباً چار ماہ قبل سروس میں شامل ہونے والے ایئربس A321 طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، تاہم جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
مسافروں اور عملے کو عام سیڑھیوں کے ذریعے طیارے سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ ویژول ڈاکنگ گائیڈنس سسٹم پائلٹ کو طیارہ پارک کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔