health & Food

سہانجنا: غذائیت سے بھرپور درخت، پتے سے پراٹھے تک

اسے ’’معجزاتی درخت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

تازہ سہانجنے کے پتوں سے مزیدار اور غذائیت سے بھرپور پراٹھا بنایا جا سکتا ہے۔ ایک کپ گندم کا آٹا، ایک چوتھائی کپ بیسن، ایک کپ سہانجنے کے پتے، نمک، ہلدی، لال مرچ، اجوائن، ادرک لہسن اور ہری مرچ ملا کر نرم آٹا گوندھیں۔ اس کے پیڑے بنا کر پراٹھے بیلیں اور ہلکی آنچ پر گھی یا تیل لگا کر سینک لیں۔

سہانجنے کی پھلیوں کو تقریباً تین انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ کر بیرونی ریشے اتار لیں۔ مونگ پھلی، ناریل اور سفید تل بھون کر پیس لیں۔

کڑاہی میں گھی یا تیل گرم کرکے زیرہ اور پیاز سنہری کریں، پھر ادرک لہسن، سہانجنے کی پھلیاں، ہلدی اور نمک شامل کرکے پکائیں۔ اس کے بعد ٹماٹر، لال مرچ اور گرم مصالحہ ڈال کر مزید پکائیں۔ آخر میں مونگ پھلی، ناریل اور تل کا پاؤڈر اور دو کپ پانی شامل کرکے سالن کو مطلوبہ گاڑھا ہونے تک پکائیں اور ہرے دھنیے سے سجا دیں۔

سہانجنا (Moringa) تیزی سے بڑھنے والا درخت ہے جو گرم اور خشک موسم میں بھی آسانی سے نشوونما پاتا ہے۔ اسے ’’معجزاتی درخت‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے سفید خوشبودار پھول، لمبی پھلیاں اور گھنے پتے اسے نمایاں بناتے ہیں۔

سہانجنے کے تقریباً تمام حصے قابلِ استعمال ہیں۔ اس کے پتے اور پھلیاں وٹامن اے اور سی، کیلشیم، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سہانجنے کے خشک پتوں کا پاؤڈر بھی عام دستیاب ہے، جسے پانی، دودھ، جوس، سیریلز اور اسموتھیز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

سہانجنے کے تازہ پتے اور پھلیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ انہیں روایتی کھانوں میں شامل کرکے ذائقے دار پکوان بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے