آزاد کشمیر کابینہ کے 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا
مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی حکومت کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، جس کے ساتھ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ابتدائی انتظامی ڈھانچہ مکمل ہوگیا۔
قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق نے ایوان صدر میں وزرا سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، ارکان اسمبلی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں وقار نور، اظہر صادق، ثاقب مجید، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، راجا ریاست، انجینئر عمیر نعیم، عبدالرحمان آرائیں اور سردار میر اکبر شامل ہیں۔
کابینہ کی تشکیل کے بعد وزرا کو محکمے تفویض کیے جائیں گے، جس کے بعد حکومت ترقیاتی، انتظامی اور عوامی فلاحی امور پر کام کا آغاز کرے گی۔
وزیراعظم افتخار گیلانی نے 28 اگست کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد نئی حکومت کا ابتدائی انتظامی سیٹ اپ مکمل ہوگیا ہے۔