World
ایران جنگ مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں، علم نہیں، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں معلوم نہیں ایران جنگ نومبر میں ہونے والے امریکی مڈٹرم انتخابات تک ختم ہوگی یا نہیں۔
جے ڈی وینس کے مطابق تنازع کا خاتمہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری ٹریفک کی بحالی پر منحصر ہے۔
دوسری جانب ایران جنگ طویل ہونے کے خدشات کے باعث امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی تعیناتی 2027 تک بڑھا دی ہے۔ خطے میں تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی اہلکار اور 19 جنگی بحری جہاز موجود ہیں۔