crime

راولپنڈی میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 28 افراد گرفتار

راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی کرتے ہوئے 28 افراد کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر غیر ملکی شہری چلا رہے تھے، جہاں ٹیلیگرام اور فیس بک پر خواتین کی جعلی پروفائلز بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا جاتا تھا۔ ای کامرس اور سرمایہ کاری اسکیموں کے نام پر بھی شہریوں سے رقم بٹوری جاتی رہی۔

گرفتار افراد میں 24 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران موبائل فونز اور کمپیوٹرز قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ مبینہ ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا اور دیگر متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے