sci&tech

پاکستان اور سعودی عرب کا کلاؤڈ انفرااسٹرکچر، سائبر سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(ہم شہری)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے سعودی وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کلاؤڈ انفرااسٹرکچر اور سائبر سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں شزہ فاطمہ نے سعودی وزیر کو پاکستان کے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بی ٹو بی شراکت داری، ٹیکنالوجی کی برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں جانب سے پاک سعودی دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط ڈیجیٹل شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جواب دیں