World

سندھ طاس معاہدہ ختم ہوا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہے گا، مصدق ملک

اسلام آباد(ہم شہری) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ برقرار نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا۔

اسلام آباد میں آبی ذخائر کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اپنے پانی کا تحفظ پاکستان کی اولین ترجیح اور ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلہ دیا ہے، اگر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کو تسلیم نہ کیا گیا تو معاملہ صرف پانی تک محدود نہیں رہے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک یہ کہے کہ وہ عالمی ثالثی عدالت کو نہیں مانتا تو پھر دنیا میں جنگل کا قانون ہوگا۔ اگر جنگل کا قانون ہی نافذ کرنا ہے تو پاکستان اس کے لیے بھی تیار ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ اگر سندھ طاس معاہدہ باقی نہ رہا تو دنیا کا کوئی معاہدہ باقی نہیں رہ سکتا۔ پاکستان پہلے بھی اپنے پانی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرچکا ہے اور آئندہ بھی اپنے آبی حقوق کا تحفظ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے