Politics
نہ تیاری ہے نہ موقع، صوبوں کی بات کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان
سکھر: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نہ تیاری ہے اور نہ موقع، تاہم صوبوں کی بات کی جارہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی طور پر ابتر حالات سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کی تھی، جبکہ 28ویں آئینی ترمیم میں ان کی جماعت کی جانب سے 6 گزارشات شامل کی گئی ہیں۔