crime

افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد

منیلا: افغانستان سے فلپائن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

فلپائنی حکام کے مطابق منیلا انٹرنیشنل کنٹینر پورٹ پر کارروائی کے دوران دو کنٹینرز سے 43 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 51 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کو ٹالکم اسٹون سے مشابہ پیکجز میں چھپا کر دیگر تجارتی سامان کے درمیان رکھا گیا تھا۔

فلپائنی حکام نے منشیات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسمگلنگ میں ملوث عناصر کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے