Sports

شاہد آفریدی کا سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے معیار پر سوال

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سرکاری اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ادارے واقعی بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں تو اقتدار میں بیٹھے افراد اپنے بچوں کو وہاں کیوں نہیں بھیجتے؟

ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 14 بچوں کی اموات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کی انکوائری رپورٹ سامنے آچکی ہے، متعلقہ افسران کو معطل جبکہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم کوئی بھی کارروائی ان معصوم جانوں کو واپس نہیں لا سکتی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی صحت اور تعلیم کے یکساں معیار اور سہولیات کا حقدار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے