Pakistan

لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، لیسکو کا شارٹ فال 1300 میگاواٹ تک پہنچ گیا

لاہور(عمران اسلم) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1300 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

بجلی کی طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں دو، دو گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

فیصل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ماڈل ٹاؤن میں دس منٹ بجلی آنے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ہربنس پورہ، رضوان گارڈن، تاج پورہ اور مغلپورہ میں بھی بجلی کی بندش جاری ہے۔

اعوان ٹاؤن، اچھرہ، مسلم ٹاؤن اور گلشن راوی کے رہائشی بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

گلبرگ، کریم پارک، ساندہ اور اندرون لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے