Business

پیٹرول 58 پیسے اور ڈیزل 17 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی، جس کا پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 29 اگست سے 31 اگست تک پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 29 اگست سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے