World

یمن کا نیلی آنکھوں والا 12 سالہ بچہ سوشل میڈیا پر وائرل

یمن: خانہ جنگی کا شکار ملک یمن میں نیلی آنکھوں والے 12 سالہ بچے رسام الآنسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی رسام الآنسی کی ویڈیو نے یمن سمیت خطے کے دیگر ممالک کے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ ویڈیو کو 3 کروڑ سے زائد صارفین نے دیکھا، جبکہ 7 لاکھ سے زیادہ افراد نے اسے پسند کیا۔

رسام الآنسی صوبہ ذمار کے آنس ڈویژن سے تعلق رکھتا ہے اور سڑکوں پر مختلف اشیا فروخت کرکے اپنے خاندان کی کفالت میں مدد کرتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے رسام کی مزید تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جس کے بعد وہ راتوں رات مقبول ہوگیا۔

رسام نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اپنا ذاتی اکاؤنٹ بھی بنایا، جسے مختصر عرصے میں ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد صارفین فالو کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے بعد رسام الآنسی کو مختلف کمپنیوں اور ٹی وی چینلز کی جانب سے کام کی پیشکشیں بھی موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے