sci&tech

چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور گروک کی سروسز بیک وقت متاثر

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے معروف ماڈلز چیٹ جی پی ٹی، کلاڈ اور گروک کی سروسز بیک وقت متاثر ہوگئیں۔

ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی، انتھروپک کے کلاڈ اور ایکس اے آئی کے گروک میں سروس تعطل کی رپورٹس سامنے آئی ہیں، جبکہ گوگل جیمینائی کی سروس میں بھی خلل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اور کوڈیکس کو ’بڑھے ہوئے ایررز‘ کا سامنا ہے، جبکہ کلاڈ اور گروک میں بھی تکنیکی مسائل کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ ایژر کی کلاؤڈ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں، جسے بیک وقت متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کی بندش کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے