Uncategorized

چیئرمین پی ایچ اے کا شپ ریسٹورنٹ سائٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

لاہور(عمران اسلم) چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) غزالی سلیم بٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید نے شپ ریسٹورنٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ سماویہ نے چیئرمین پی ایچ اے اور ایم ڈی کو منصوبے کی فزیکل اور مالی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شپ ریسٹورنٹ سائٹ پر نہر کی لائننگ کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کچن کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت ہارٹیکلچر ورک بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ شپ ریسٹورنٹ حکومت پنجاب کا اہم فلیگ شپ منصوبہ اور اپنی نوعیت کا منفرد پراجیکٹ ہے۔

ایم ڈی پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ شپ ریسٹورنٹ منصوبے کی بروقت تکمیل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام کام اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے