Pakistan

پمز میں 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت، وفاقی آئینی عدالت سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست

لاہور(خان حسن) پمز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر قانون دان عبداللہ ملک نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو مفادِ عامہ کی درخواست ارسال کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پمز میں معصوم بچوں کی ہلاکت نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ علاج کے لیے اسپتال آنے والے بچوں کا محفوظ مقام پر زندہ جل جانا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فائر سیفٹی سسٹم، ہنگامی آلات اور نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کا غیر فعال ہونا سنگین غفلت کے مترادف ہے۔

عبداللہ ملک نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سانحے کی مکمل تحقیقات کرانے اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پمز سمیت ملک بھر کے سرکاری اسپتالوں اور آئی سی یو وارڈز کا فوری سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے