Politics

نئے صوبوں کی بات پر مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے سوال

سکھر: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بات پر حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس حوالے سے بات چھیڑی گئی ہے تو کیا اس کی کوئی تیاری بھی کی گئی ہے؟

سکھر میں جے یو آئی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حکمرانی کا سلسلہ نواز شریف سے آصف علی زرداری اور زرداری سے نواز شریف تک چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں نئے انتظامی یونٹس اور صوبے بنانے کی بات کی جارہی ہے تو بتایا جائے کہ اس کے لیے کیا تیاری کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں صوبہ سندھ اس کے لیے بالکل تیار نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران قوم سے شعور چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "یہ ملک ہمارا ہے، ہمیں اپنے وطن سے محبت کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے