Showbiz

مس ورلڈ یوگنڈا کا سیزیرین آپریشن سے متاثرہ منفرد لباس توجہ کا مرکز بن گیا

مس ورلڈ یوگنڈا موہوزا ٹریویا ایلے نے مس ورلڈ کے اسٹیج پر سیزیرین آپریشن (سی سیکشن) سے متاثرہ منفرد گاؤن پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

گاؤن کو ڈیزائنر کیشا عبداللہ نے ورلڈ ڈیزائنر ایوارڈ کے لیے تیار کیا۔ ڈیزائنر کے مطابق لباس کا تصور ان کے اپنے ماں بننے کے تجربے سے متاثر تھا، جس کا مقصد بچے کی پیدائش کے دوران ماں کے جسمانی اور جذباتی سفر کو فیشن کے ذریعے اجاگر کرنا تھا۔

لباس میں سی سیکشن کے دوران شامل سات تہوں کو مختلف رنگوں، کپڑوں اور بناوٹ کے ذریعے نمایاں کیا گیا۔ اسٹریچ سیٹن اور باریک جالی دار کپڑے سے تیار گاؤن کو موتیوں، شیشے کے بیڈز اور کرسٹل اسٹونز سے سجایا گیا۔

گاؤن میں آڑو، سنہری، کورل، سرخ، میرون اور برگنڈی رنگ استعمال کیے گئے، جنہیں حمل سے بچے کی پیدائش تک کے سفر کی علامت قرار دیا گیا۔

لباس کی نمائش کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوب سراہا۔ ڈیزائنر کے مطابق گاؤن کا مقصد محض خوبصورتی نہیں بلکہ خواتین کی طاقت، ماں بننے کے تجربے اور زندگی کے معجزے کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے