crime

مری: ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا، لاش برآمد

مری: یوسی مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا، جس کے نتیجے میں بچے کی موت ہوگئی۔

ڈی پی او مری کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بچے کی لاش نالے سے نکال لی۔ پولیس نے والدین کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پہلے ہی 6 بچے ہیں اور وہ مزید بچے پالنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے