Politics

سندھ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی کے مؤقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

لندن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی کے مؤقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں بختاور بھٹو زرداری بھی شریک تھیں اور یہ ملاقات تقریباً 5 گھنٹے جاری رہی۔ بلاول بھٹو نے صدر مملکت سے پاکستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی تقسیم کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے مؤقف، جبکہ فریال تالپور کی حالیہ تقریر پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز لندن میں موجود رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے