Pakistan
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت پری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس
لاہور(عمران اسلم)منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت پری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ، ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایم ڈی واسا نے زیرِ التوا آڈٹ پیراز کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام آڈٹ پیراز جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
غفران احمد نے متعلقہ افسران کو آڈٹ پیراز کے ازالے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت اور قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔