Pakistan

ایل او سی پر بھارتی جنگی طیاروں کی سرگرمی، پاک فضائیہ ہائی الرٹ

بریکنگ: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کی اطلاعات کے بعد پاک فضائیہ کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے تقریباً 25 جنگی طیارے سرگرم ہیں، جن میں مگ، رافیل اور تیجس طیارے شامل ہیں۔

ایل او سی کے ساتھ پاک فضائیہ کی مکمل نگرانی جاری ہے جبکہ تمام ایئربیسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے ریڈار سسٹمز بھی فعال ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت کا فوری جواب دینے کے لیے دفاعی تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تاہم ان اطلاعات کی سرکاری سطح پر آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے