PoliticsWorld

ایران کو متجاوز کو جواب دینے کے لیے کتنا انتظار کرنا چاہیے؟ عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ایران کی جوابی کارروائی پر تنقید کے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے والے حملہ آور کو جواب دینے کے لیے مزید کتنا انتظار کرنا چاہیے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران پر ابتدائی امریکی حملوں میں عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کی گئیں۔ ان کے بقول انہی راستوں سے کیے گئے حملوں میں بے گناہ ایرانی شہری بھی مارے گئے۔

انہوں نے اردن کے وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا وہ اس حقیقت سے واقعی لاعلم ہیں کہ امریکی حملوں میں عرب ممالک کی حدود استعمال کی گئیں۔

اس سے قبل ایمن صفدی نے کہا تھا کہ ایران نے امریکی حملے کے صرف دو گھنٹے بعد اردن اور خطے کے دیگر ممالک کو نشانہ بنایا، اس لیے اسے ایران کی جوابی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ عراقچی نے ان کے مؤقف کو مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے