PoliticsWorld

ایرانی میزائل حملوں میں شہری علاقے نشانہ بنے، قطر

دوحہ: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے جاری دستاویزات میں بھی ان میزائل حملوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر حالیہ تنازع کا فریق نہیں اور قطری سرزمین پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔ ان کے مطابق ایران کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

قطری ترجمان نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کے لیے قطر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے