Showbiz

فلم انسپکٹر جمشید ’’دی سیکرٹ پارچمنٹ‘‘ کا ٹریلر جاری

اشتیاق احمد کے مقبول جاسوسی کردار انسپکٹر جمشید پر بننے والی کثیر سرمایہ سے تیار ہونیوالی انگریزی فلم

لاہور(شہزاد فراموش) اداکار احد رضا میر اور عمیر رانا کی نئی انگریزی فلم اور نامور مصنف اشتیاق احمد کے مقبول جاسوسی کردار انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم ’’IJ: The Secret Parchment‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ٹریلر میں انسپکٹر جمشید اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک ایسے پراسرار کیس کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں راز، خطرات اور جاسوسی کی کہانی مبنی ہے۔


فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جمشید ہمارا اپنا ہیرو ہے، جسے اب عالمی سطح پر متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔فلم کو ہدایتکار فہد نور نے ڈائریکٹ کیا جس کی کاسٹ میی اداکار احد رضا میر۔ عمیر رانا ۔انوشے عباسی فاران طاہر اور آصف رضا میر سمیت دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے