health & Food

اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مزید 4 ارکان کے استعفے منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے مزید چار ارکان کے استعفے منظور کرلیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چاروں ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

استعفیٰ دینے والے ارکان میں پروفیسر ڈاکٹر مطیع الرحمان، کرنل (ر) ڈاکٹر عارف مقصود، کاشف ظہور چوہدری اور عصمہ خلیل شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین محمد ریاض جنجوعہ کا استعفیٰ پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے