ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ایک بار پھر تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ترکی سے خوفزدہ نہیں، کئی سلطنتیں عروج و زوال کا شکار ہوئیں لیکن اسرائیل آج بھی قائم ہے۔
نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کن سلطنتوں کی بات کر رہے ہیں؟ ان کا ملک تو عمر میں اردوان کے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان کے بڑے بھائی محمد اردوان 1928ء میں جبکہ ایک اور بھائی حسن اردوان 1929ء میں پیدا ہوئے تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ سخت بیان بازی اسرائیل اور ترکی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔