PakistanSports

پاکپتن میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

پاکپتن(این ایل آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا کی ہدایات پر سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت ڈسٹرکٹ جمنیزیم ہال پاکپتن میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ایس ڈی او پیرا فورس محمد اقبال نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما، نظم و ضبط، خوداعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلہ جات نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل عمران، تحصیل سپورٹس آفیسر چوہدری محمد صدیق، محکمہ سپورٹس کے اہلکاران، کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی محمد اقبال نے فاتح اور رنر اَپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، ان کی کارکردگی کو سراہا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے محکمہ سپورٹس کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

جواب دیں