sci&techWorld

گوگل ٹرانسلیٹ میں جی بورڈ کے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

لاہور(این ایل آئی)گوگل کی جانب سے جی بورڈ کا ایک بہترین فیچر ٹرانسلیٹ سروس کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔یہ بنیادی طور پر ایک اسمارٹ اسسٹ ٹول ہے جس کا عندیہ گوگل ٹرانسلیٹ ایپ کوڈ میں ملا ہے اور جی بورڈ کے ریمبلر ٹول سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ میں اس ٹول کے بارے میں بتایا گیا رپورٹ کے مطابق اس کا نام اسمارٹ اسسٹ رکھے جانے کا امکان ہے اور یہ وائس ٹو ٹیکسٹ ٹرانسکرپشن اور ٹرانسلیشن میں مدد فراہم کرے گا۔رپروٹ میں مزید بتایا گیا کہ لفظ بہ لفظ ترجمے کے ساتھ ساتھ یہ نیا اسمارٹ اسسٹ موڈ بولے گئے الفاظ کے ترجمے میں مدد فراہم کرے گا، جیسا جی بورڈ میں رملبر ٹول کرتا ہے۔گوگل کی جانب سے رملبر ٹول کو خراب تلفظ، ناقص ساؤنڈ یا ایسے ہی دیگر مسائل سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے تیار کیا گیا۔مگر رمبلر ٹول صرف گوگل پکسل 11 فون سیریز میں ہی دستیاب ہے تو ابھی واضح نہیں کہ گوگل ٹرانسلیٹ میں یہ نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا یا پکسل فونز تک محدود ہوگا۔گوگل کی جانب سے ابھی اس کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا تو اس حوالے سے ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

جواب دیں