World

امریکا میں 80 سال بعد سابق امریکی فوجی کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دی جائے گی

واشنگٹن (این ایل آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سابق میجر کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ امریکی صدر نے جس سابق میجر ندال حسن کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے، اس پر 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے. امریکی فوج کے سابق میجر ندال حسن نے 2009 میں 13 امریکی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ سابق امریکی میجر ماہر نفسیات نے ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ کی تھی، فوجی عدلیہ نے سابق میجر کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔

جواب دیں