
لاہور(این ایل آئی) بجلی اور گیس کے بھاری بلوں اور مسلسل بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث صنعت کے بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر تاجروں اور صنعت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صنعت کو ریلیف پیکج دے کر اسے دیوالیہ ہونے سے بچائے یہ مطالبہ معروف تاجر و صنعت کاروں میاں جاوید اکرم، غلام مرتضیٰ، نوشاد خان اور رائے آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں مسلسل اضافے، درآمدی پابندیوں اور مہنگائی نے صنعت کی کمر توڑ دی ہے۔ بہت سے کاروباری ادارے یا تو بند ہو چکے ہیں یا بندش کے دہانے پر ہیں، جس سے لاکھوں افراد کے روزگار اور سرمایہ کاری شدید متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے صنعت کو فوری طور پر تحفظ فراہم نہ کیا تو ملکی معیشت مزید تباہی کی طرف چلی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے ملک میں صنعت کو فروغ دی