World
معروف برطانوی ناول نگار جیفری آرچر انتقال کرگئے
ان کی معروف تصانیف میں’Kane and Abel‘ اور ’Clifton Chronicles‘ شامل ہیں

لندن(این ایل آئی)معروف برطانوی ناول نگار اور سابق سیاست دان جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔پبلشر ہارپرکولنز کےمطابق جیفری آرچر نے اپنے گھر میں آخری سانس لی،پانچ دہائیوں پر محیط ادبی سفر کے دوران ان کی کتابوں کی 30 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔پبلشر نےجیفری آرچرکو ’’ماسٹر اسٹوری ٹیلر‘‘قراردیتےہوئےکہاکہ انکے قارئین ہمیشہ انکے لیےسب کچھ رہے، جیفری آرچر کی آخری کتاب ’’Adam and Eve‘‘ رواں ہفتےشائع ہونے والی ہے،جو انکے طویل ادبی سفر کی آخری کڑی ہوگی۔5 دہائیوں پر محیط تحریری کیریئر کے دوران ان کی 30 کروڑ سے زائد کتابیں فروخت ہوئیں،ان کی معروف تصانیف میں’Kane and Abel‘ اور ’Clifton Chronicles‘ شامل ہیںان کے ناولوں میں اکثر انکے آبائی علاقے ویلنگٹن، سمرسیٹ کو بھی پس منظر کے طور پر شامل کیا گیا۔