PakistanPolitics

اپوزیشن نے حکومت کو مذاکرات کیلئے پھر دعوت دیدی

حکومت کا اگر ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو ضرور بات کرنے کیلئے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(این ایل آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے میٹنگ کی ہے، ہم سےباضابطہ طور پر حکومت نے رابطہ نہیں کیا، اگر ہمارے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو ضرور بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے رہے پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے،آپ آواز دباتے رہے ہمیں نہیں سنا،ہمارے چار لوگ اسلام آباد میں تھے باقیوں کے آپ نےوارنٹ جاری کیے،آپ نے کہا ہم ٹولہ ہیں انتشاری ہیں ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،ہم تو یہ الفاظ بھی دوبارہ دہرانا نہیں چاہتے،ہم نے گورنر راج اور ایمرجنسی پر غور کیا ہے،وفاق مضبوط ہوتا ہے جب صوبے خود مختار ہوتے ہیں۔

جواب دیں