Pakistan

سینٹرل جیل لاہور میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ، ایک قیدی جاں بحق

پولیس کے مطابق کھانے کی تقسیم اور پانی کا پائپ لگانے پر پانچ قیدیوں میں لڑائی ہوئی

لاہور(این ایل آئی)سینٹرل جیل لاہور میں قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ایک قیدی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شام ساڑھے سات بجےکمرہ جات میں پانچ قیدیوں کے درمیان کھانے کی تقسیم اور پانی کا پائپ لگانے پر جھگڑا ہوا۔ایف آئی آر کےمطابق محمد اشرف اورفلک شیرکی محمد عثمان عرف شانی، جاوید اقبال اور آصف محمود سے لڑائی ہوئی،اس دوران عثمان اور اسکےساتھی قیدیوں نے اسٹیل کے مگ سے بنے تیز دھار آلے سے اشرف اور فلک شیر پر حملہ کردیا۔پولیس کےمطابق دونوں زخمیوں کو جیل اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں سے تشویشناک حالت کے باعث جنرل اسپتال منتقل کیاگیا،محمد اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگیاجبکہ فلک شیر تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس نے تین قیدیوں کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

جواب دیں