نیویارک(این ایل آئی)پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار، شہزادہ فیصل بن فرحان اور حاقان فیدان نے ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کی جانب پیشرفت کا جائزہ لیااس کے علاوہ اس ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔