PakistanPolitics

کیوبا کے سفیر، ایچ ای ڈیمین کورڈیرو سے عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صدر اختر حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد(این ایل آئی) عوامی ورکرز پارٹی پاکستان کے صدر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کامریڈ اختر حسین نے اسلام آباد میں کیوبا کے سفیر سے ملاقات کی اور اس نازک وقت میں کیوبا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جب امریکہ نے کیوبا کے عوام پر معاشی پابندیاں اورناکہ بندی کر رکھی ہے۔ اس موقع ہرکامریڈ اختر حسین نے سال 2000 میں کیوبا کے اپنے دورے کے بارے میں کیوبا کے سفیر کو بتایا کہ جب وہ جمہوری وکلاء کی عالمی تنظیم کے ذریعے ہوانا میں جمع ہونے والے ایک کانفرنس میں شریک ہوئے تھے، جس کی صدارت کیوبا کے عظیم راہنماء فیڈل کاسترو نے کی تھی۔ AWP کی قیادت نے 2005 کے زلزلوں میں عام پاکستانیوں کے لیے کیوبا کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی، جب کیوبا سے 2,400 سے زائد طبی ماہرین نے انتہائی دور دراز علاقوں میں لاکھوں متاثرین کا علاج کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم کیوبا کے ساتھ پاکستان کے محنت کش عوام کی پارٹی ہوتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور فیڈل کاسترواور چے گویرا کے انقلابی نظریات کو اب پہلے سے کہیں زیادہ برقرار رکھنا چاہیے۔ سفیر نے AWP کو کیوبا کے ساتھ یکجہتی کے لیے مستقبل کی سرگرمیوں کا حصہ بننے اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کیوبا کے انقلاب کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی دعوت دی، جو کہ دنیا بھر میں مظلوم لوگوں اور محنت کش طبقے کی خودمختاری اور انسانی وقار کی جنگ کی نمائندگی کرتا ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی کے صدر کامریڈاختر حسین کے ہمراہ پارٹی راہنماوں پروفیسر شاہجہان ۔جاوید فتح چودھری اور خالد عبدللہ ملک نے پارٹی کی نمائیندگی کی۔اس موقع پر پروفیسر شاہجہان نے کیوبا کے سفیر کو عوامی ورکرز پارٹی کی طرف سے شائع کیا جانے والا میگزین عوامی جمہوریت بھی پیش کیا۔

جواب دیں